پیناڈول گولیوں کی عدم دستیابی کیخلافقرارداد اسمبلی میں جمع

      پیناڈول گولیوں کی عدم دستیابی کیخلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور میں پیناڈول گولیوں کی عدم دستیابی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ڈینگی کے کیسز میں اضافے کے ساتھ شہریوں میں بخار کی علامات بھی تیز سے پھیل رہی ہیں۔
بخار کے مریضوں میں اضافے کے بعد مارکیٹ سے پیناڈول کی گولیاں بھی غائب ہو گئی ہے۔میڈیکل سٹور وں سے پیناڈول گولی مل نہیں رہی۔ڈاکٹرز بھی بخار کے مریض کو پیناڈول گولی کا نسخہ ہی لکھ کر دیتے ہیں۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ مارکیٹ میں پیناڈول گولیوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔