مٹھن کو ٹ،خواجہ غلام فرید ؒ کا  عرس انتظامات جلد مکمل کرنیکاحکم

 مٹھن کو ٹ،خواجہ غلام فرید ؒ کا  عرس انتظامات جلد مکمل کرنیکاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 راجن پور،مٹھن کوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)(بقیہ نمبر28صفحہ نمبر6)
صغیر پاک و ہند کے عظیم ہفت زبان صوفی شاعر اور روحانی شخصیت حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ کے عرس مبارک کے موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور عارف رحیم کی جانب سے محکمہ اوقاف پولس، ہائی وے، سول ڈیفنس، پنجاب فوڈ اتھارٹی، صحت اور محکمہ تعلیم کے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عرس مبارک 5 ربیع الثانی سے شروع ہوگا اور اس کی تقریبات کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی۔ علاوہ ازیں محکمہ پولیس کی جانب سے میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹس سے چیکنگ کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور عارف رحیم کا کہنا تھا کہ اس مبارک پر آنے والے زائرین کے لیے گزشتہ سالوں کی طرح بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر راجن پور عرس مبارک کی تقریبات اور انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ ان کی معاونت کے لیے اسسٹنٹ کمشنر جامپور اور روجھان موجود رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عرس مبارک پر زائرین کو چاہیے کہ وہ کسی بھی اجنبی شخص سے کوئی چیز لے کر نہ کھائیں۔ اپنے سامان کی خود حفاظت کریں۔ گمشدہ بچوں کی اطلاع ہیلپ ڈیسک پر دیں۔ سول ڈیفنس بم ڈسپوزل سکواڈ کو فعال رکھیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آفتاب اسٹیڈیم کوٹ مٹھن میں موجود کنٹرول روم میں اپنے اپنے کیمپ لگائیں۔
عرس