میلسی:ڈی ایس چوک سے سبزی، غلہ منڈی تک پختہ سڑک بنانے کااعلان
میلسی(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر ایم پی اے محمد جہانزیب(بقیہ نمبر29صفحہ نمبر6)
خان کھچی نے کہا ہے کہ تاجر برادری ہمارے ملکی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے سبزی منڈی کے مسائل حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن آڑھتیان سبزی منڈی میلسی کے صدر حافظ مولانا منیر احمد، جنرل سیکرٹری سیف اللہ لکھیسر اور دیگر منتخب عہدیداروں سے حلف لینے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام آڑھتی سبزی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے ایجنڈے پر متفق ہیں جو احسن اقدام ہے اس میں درکار تمام سہولیات فراہم کریں گے سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر ضروریات کیلئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے اس موقع پر انہوں نے ڈی ایس پی چوک تا سبزی منڈی اور غلہ منڈی تک پختہ سڑک کی منظوری کا اعلان کیا اور کہا کہ شہر کے تمام رکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری کرا دیا گیا ہے ریلوے پارک کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے جبکہ چھوٹی سڑکوں اور اندرون شہر گلیوں کیلئے مزید 30 کروڑ روپے کی گرانٹ حاصل کرلی گئی ہے انشا اللہ منصوبوں کی تکمیل سے میلسی کا نقشہ بدل جائے گا اس موقع پر سبزی منڈی کے صدر مولانا حافظ منیر احمد اور جنرل سیکرٹری سیف اللہ لکھیسر نے خطاب کرتے ہوئے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ تقریب سے مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے صدر سید شیراز حسین کاظمی، تاجر رہنماحیدر خان، وائس چئیرمین محبوب احمد لکھیسر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر تقریب میں وسیم احمد شیخ مہر ظفر اقبال احمد، میاں عبدالغفور، حیدر خان، عبداللہ خان ملیزئی، حافظ ممتاز احمد راں، سید شبیر کاظمی ایڈووکیٹ، حاجی محمد افضل، چوہدری محمد اشفاق، سجاد حسین زرگر، ملک محمد کاشف، ندیم حیدر خان، عابد محمود، ملک امیر بخش، مفتی الطاف احمد سعیدی، مہر عبدالغفار، قیصر عباس بھٹہ، حاجی منظوراحمد کاشی، چوہدری محمد وقاص، ملک عامر سلیم ممرا، افضل نواز علی بھائی، محمد ظفر عمران، ارشاد علی طاہر، شیخ اکبر نورانی، ملک محمد فیصل، فیاض خان جوئیہ، محمد جہانگیر ہاشمی، چوہدری خالد محمود، میاں شہزاد احمد ارائیں، محمد خان سندھڑ، محمد انور بھٹی، ملک محمد حنیف، مہر ممتاز احمد، حاجی بشیر احمد، مہر مجید احمد، شریک تھے۔