قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، 10کروڑ مالیت کی اراضی واگذار

قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، 10کروڑ مالیت کی اراضی واگذار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان میں کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،اس حوالے سے بھرپور ایکشن کرتے ہوئے سخی سرور کوئٹہ روڈ پر دس کروڑ مالیت کی 15مرلہ کمرشل اراضی واگزار کرالی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر شکیب سرور نے قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کی قیادت کی۔آپریشن میں میونسپل(بقیہ نمبر30صفحہ نمبر6)
 کارپوریشن،ہائی وے کے افسران اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔قبضہ مافیا نے سرکاری اراضی پر دکانیں اور پختہ تعمیرات قائم کی ہوئیں تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنرصدر شکیب سرور کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی، قابضین سرکاری اراضی کو ازخود خالی کر دیں،کسی کو بھی سرکاری اراضی پر من مانیاں نہیں کرنے دیں گے،اراضی واگزار کرانے کیلئے کئے گئے آپریشن میں ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا۔
اراضی واگذار