پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سوشل میڈیا کنونشن کے انتظامات مکمل
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب انفارمیشن سیل نے سوشل میڈیا کنونشن کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔انفارمئشن سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا سوشل میڈیا کنونشن 30 اکتوبر کو ہو گا۔جسکی صدارت چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ شازیہ مری سوشل۔میڈیا ایکٹیوسٹ میں پارٹی کے ایکریڈیشن کارڈز تقسیم کرینگی،کنونشن میں وسطی پنجاب بھر سے پارٹی کے سینکڑوں سوشل میڈیا ورکرز شرکت کرینگے,انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ بلاول بھٹو زرداری کے دست و بازو بنیں گے۔