فوڈ اتھارٹی ٹیموں کاملتان، لودھراں، وہاڑی میں آپریشن

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کاملتان، لودھراں، وہاڑی میں آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی خصوصی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں ملاوٹ مافیا کے خلافِ ان ایکشن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں کریانہ سٹور کو چائنہ نمک فروخت کرنے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح لودھراں میں پروسیسنگ ایریا میں مکڑیوں کے جالے پا جانے، ورکرز (بقیہ نمبر31صفحہ نمبر6)
کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی اور دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر بیکری یونٹ کو 14 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاؤہ خانیوال میں ہوٹل کو کھانوں کی تیاری میں ناقابلِ سراغ مصالحوں کا استعمال کرنے، کچن ایریا میں حشرات کی بھرمار پر بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے۔ مزید برآں وہاڑی میں ممنوعہ اجزاء فروخت کرنے، خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
فوڈ اتھارٹی