ڈیرہ میں ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنیکا حکم، کمشنر متحرک

ڈیرہ میں ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنیکا حکم، کمشنر متحرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ ڈویلپمنٹ کے کاموں کی بروقت تکمیل کیلئے سرگرم ہیں،افسران کو شہر میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو مکمل کرنے،سیوریج،ڈرینج ٹف ٹائلز اور سٹریٹ لائٹس ورک میں شفافیت لانے(بقیہ نمبر32صفحہ نمبر6)
،عوامی پیسے کی ایک ایک پائی کوایماندارانہ طریقے سے خرچ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔اس حوالے سے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیرصدارت قومی تعمیر کے محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید،ایکسیئن عدنان نسیم،ایس ای شعیب فیاض، ذیشان صابر،افضل جتوئی نے شرکت کی۔کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں معیار کا خصوصی خیال رکھا جائے،تمام افسران منصوبوں کے ٹیکنیکل نقائص دور کرنے کیلئے باہمی روابط کو فروغ دیں،سٹریٹ لائٹس لگانے والوں سے انکی باقاعدہ گارنٹی بھی لی جائے،شہری سکیموں کیلئے مکمل فنڈز آچکے ہیں انکی بروقت تکمیل ممکن بنائی جائے، بہتر فلو کیلئے سیوریج لائنوں کا فیصلہ کم رکھا جائے،لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی بارے اقدامات نظر آنے چاہئیں،ٹھکیداروں کو ادائیگیاں کی جائیں،انکے اعتماد سے ترقیاتی کام جلد مکمل ہوں گے،لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ شاہ سکندر روڈ پر پڑنے والے گڑھوں کو فوری فل کیا جائے،میں تعمیراتی کاموں کا خفیہ طور پر وزٹ بھی کروں گا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ میونسپل سروسز کی مانیٹرنگ کیلئے ان ایکشن ہیں،علی الصبح یونین کونسل,7,11  1 اور16کا دورہ کیا۔پی ٹی آئی رہنما محمد لطیف پتافی، اسسٹنٹ کمشنر شکیب سرور،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشیدسی او میونسپل کارپوریشن جواد الحسن گوندل،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ احمد ظفر،پی ایچ اے،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھے۔کمشنر نے غازی کالونی میں صفائی عملہ کی حاضری چیک کی۔پینے کے پانی کی فراہمی،سیوریج نکاسی،ڈھکنوں کی دستیابی بارے معلومات لیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمارتوں کے نقشہ جات کی چیکنگ کے اختیارات سیکرٹری یونین کونسلز دے رہے ہیں،میں میونسپل سروسز کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے غازی کالونی کی خالی اراضی کو اچھے مصرف میں لانے کا حکم بھی دیا،انہوں نے شاکر ٹاؤن کے کراؤن فیلئیر کو 24گھنٹوں میں فل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کیلئے30لاکھ روپے سے مین ہولز پر ڈھکن رکھوائے جارہے ہیں،سرکاری  ملازمین،سیاسی ورکرز گٹروں کے ڈھکنوں کو چوری ہونے سے بچائیں،ڈھکن چوری کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔
لیاقت علی