واسا لاہور کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماری اولین ترجیح،غفران احمد

       واسا لاہور کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماری اولین ترجیح،غفران احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)  ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت واساہیڈ آفس میں اجلاس میں اپ گریڈیشن اور ریونیو بلنگ اینڈ کولیکشن سسٹم سمیت گلبرگ ٹاؤن کی ہفتہ وار پراگرس کا جائزہ لیا گیا۔کنسلٹنٹ اورا ٹیک نے اپ گریڈیشن کے حوالے سے ایم ڈی واسا کو بریفنگ دی۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ واسا لاہور کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ واسا صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ گھر کی دہلیز پر ممکن بنانا ہے۔واسا میں ریونیو کولیکشن بڑھانے کے لیے نئی آئی ٹی اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ تمام ڈائریکٹرز کو غیر قانونی کنکشنز کو ریونیو نیٹ ورک میں لانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ کرونک ڈیفالٹرز سے گلبرگ ٹاؤن نے 83لاکھ سے زائد کی ریکوری کر لی گلبرگ سب ڈویڑن سے 35 لاکھ،مزنگ سے 36لاکھ، شملہ ہل سے 12 لاکھ سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا مزید کہناہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔تمام نادہندہ کمرشل بلڈنگز، پلازے،سروس اسٹیشنز کی جیو ٹیگنگ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔پنجاب یونیورسٹی سوسائٹی فیز 1 سے 44لاکھ اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کالونی سے 10 سے زائد ریکوری کر لی گئی۔منیر افضل ڈپٹی ڈائریکٹر جوبلی ٹاون اور ڈائریکٹر ریونیو میاں منیر نے 50لاکھ سے زائد کے چیک ایم ڈی واسا غفران احمد کو پیش کیے۔
اس اجلاس میں ڈائریکٹر ریونیو میاں منیر، ڈائریکٹر سہیل قادر چیمہ، ڈائریکٹر اطہر محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر مرتضی حسن، ایکسئین مدثر جاوید سمیت دیگر افسران شریک تھے۔