پولیو،کورونا پروگرا م میں کارکردگی دکھانے والے افسران میں اسناد تقسیم
لاہور (پ ر) ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی نے نادر ہال ڈی سی آفس لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران محکمہ صحت لاہور سال 2022ء میں پولیو پروگرام، ای پی آئی پروگرام، کرونا ویکسینیشن میں شاندار کارکردگی دکھانے اور لاہور میں پولیو انوائرمنٹ سیمپل منفی ہونے پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا اور بہترین کارکردگی برقرار رکھنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لاہور ڈاکٹر فیصل ملک ڈی ایچ او پی ایس لاہور ڈاکٹر راجہ زبیر اور ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ لاہور شہزاد حمید کو شاندار کارکردگی پر اسناد سے نوازا گیا اور آئندہ بھی اس طرح کی تقریب ہر ماہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔