پی ٹی سی ایل، خصوصی افراد کوہنر مند بنانے کافیصلہ، پروگرام کا تیسرا ایڈیشن شروع

 پی ٹی سی ایل، خصوصی افراد کوہنر مند بنانے کافیصلہ، پروگرام کا تیسرا ایڈیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (پ ر)پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے والے ادارے، پی ٹی سی ایل گروپ  نے  پاکستان میں خصوصی  افراد کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے نیٹ ورک (این او ڈبلیو پی ڈی پی) اور ڈیف ٹاک کے ساتھ ایک معا(بقیہ نمبر36صفحہ نمبر6)
ہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت خصوصی  افراد  (پی ڈبلیو ڈیز)  کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ادارے کے معروف  تربیتی پروگرام جستجو کا  تیسرا ایڈیشن شروع کیا جائے گا۔  اس سال خصوصی افراد کی پہلے سے بھی بہتر تربیت کے لیے   پروگرام کی مدت چھ ہفتوں سے بڑھا کر  چھ ماہ کردی گئی ہے جن میں سے  دو ماہ  سافٹ اسکلز جبکہ بقیہ چار ماہ   پیشہ وارانہ کامیابی  کے لئے باقاعدہ  عملی تربیت دی جائے گی۔ جستجو انٹرنشپ پروگرام  ملک کے معروف  انٹرنشپ پروگراموں میں سے ایک ہے، جو خصوصی  افراد کی معاشرتی اور معاشی شمولیت  کے  ذریعے  معاشرتی ناہمواریوں کو دور کرنے کے  لئے تخلیق  کیا گیا ہے۔ باصلاحیت افراد کو پی ٹی سی ایل اور یوفون کے دفاتر میں ماہر ین کی  رہنمائی میں تربیت اور عملی  تجربے کے ذریعے پیشہ ورانہ زندگی کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔یہ پروگرام  معذور افراد کی سماجی و اقتصادی شمولیت کے فروغ کے لئے کام کرنے والے ادارے، این او ڈبلیو پی ڈی پی،  اور بولنے اور سننے سے محروم افراد  کی اشاروں کی زبان کے  ماہر ترجمانوں اور ڈیجیٹل سہولیات کی ذریعے  معاونت کرنے والے ادارے ڈیف ٹاک کے تعاون سے نافذ کیا جائے گا۔  
پی ٹی سی ایل