اے سی سی اے، دو سٹوڈنٹس سب سے آگے، نقد انعامات، ملک کانام بھی روشن

 اے سی سی اے، دو سٹوڈنٹس سب سے آگے، نقد انعامات، ملک کانام بھی روشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(پ ر) ACCA (ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (کی جانب سے ستمبر 2022 کے امتحانات دینے والے طلباء کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس میں دو پاکستانی طلباء نے سب سے زیادہ نمبرلے کر   نقد انعامات حاصل کرنے کیلئے کوالیفائی کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کانام بھی روشن کیا۔ACCA 178 (بقیہ نمبر37صفحہ نمبر6)
ممالک اور خطوں میں مقیم 241,000 اراکین اور 542,000 مستقبل کے اراکین کے ساتھ پیشہ ور اکاؤنٹنٹس کے لیے دنیا کی صف اول کی باڈی ہے۔   " اس بارے میں بات چیت کرتے ہوئے اے سی سی اے ایشیا پیسفک ریجن  کے ترجمان راشد خان نے کہا کہ"دنیا بھر سے ACCA کے83,630 طلباء ستمبر 2022 کے امتحان میں شامل ہوئے جنھیں عالمی سطح پر ملککی ایک مضبوط ساکھ بناتے ہوئے دیکھ کربہت خوشی ہوئی۔ یہ بات صرف ایک یا دو ہونہار طلباء کے بارے میں نہیں ہے بلکہ ہم پاکستان میں ACCA کے طلباء اور پیشہ ور افراد کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھ رہے ہیں جو اپنی قابلیت کے ساتھ عالمی سطح پر اثر ڈال رہے ہیں۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اگر ہمارے لوگ عالمی سطح پر مقابلہ کر کے جیت سکتے ہیں تو انہیں ضرور مکمل سپورٹ اور عالمی پلیٹ فارم فراہم کرنا چاہیے"۔ACCA اخلاقیات اور پیشہ ورانہ مہارت کی تمام مضبوط بنیادوں کے ساتھ قابلیت کی سختی سے جانچ کرتی ہے جن کی ایک اکاؤنٹنٹ کو ضرورت ہوتی ہے۔ یہ طلباء کو ایک قابل اور مالیاتی پیشہ ور کے طور پر ایک فائدہ مند عالمی کیریئر کے لیے تیار کرتا ہے۔
انعامات