تھانہ بھونگ، ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن دوشہری بازیاب، ملزم فرار، کارروائی شروع

 تھانہ بھونگ، ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن دوشہری بازیاب، ملزم فرار، کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان )  فیصل آباد کے دونوں مغوی بحفاظت بازیاب کرلیے گئے۔ تھانہ بھونگ پولیس کو اطلاع ملی کہ گڑھی خیر محمد جھک میں کچھ ڈاکو موجود ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ بھونگ رانا محمد رمضان، ایس ایچ او تھانہ کوٹسبزل سیف اللہ ملہی اور سب(بقیہ نمبر42صفحہ نمبر6)
 انسپکٹر ایلیٹ فورس منیر احمد نے بھاری نفری کے ہمراہ گڑھی خیرمحمد جھک پہنچ کر ڈاکوں کے خلاف موئثر ٹارگٹڈ کارروائی کا آغاز کیا تو ڈاکو  فیصل آباد دو مغوی شہریوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے یہ شہری کچھ روز قبل اغوا کیے گئے تھے جس کا پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کی تلاش جاری رکھی ہوئی تھی، پولیس فرار ہونے والے ڈاکوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے، کامیاب کارروائی پر ڈی پی او اخترفاروق نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔ 
بازیاب