ملتان، مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان، کارروائی شروع
ملتان (وقائع نگار) مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے تفصیل کے مطابق تھانہ مظفرآباد کے علاقے دو مسلح ڈاکوں نے محمد شریف سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا تھانہ قطب پور (بقیہ نمبر43صفحہ نمبر6)
پولیس کے علاقے میں دو ڈاکو نے حسن سے ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی تھانہ قادر پور راں پولیس کے علاقے تین ڈاکو نے ظفرعلی سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھانہ دولت گیٹ پولیس کے علاقے سے عبدالرزاق کی موٹر سائیکل نامعلوم ملزمان نے چوری کر لی تھانہ مخدوم رشید پولیس کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے اسامہ کا قیمتی موبائل فون چوری کرلیا تھانہ بہاالدین زکریا پولیس کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے ارشاد کا موٹر سائیکل چوری کرلیا تھانہ جلال پور صدر کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے اللہ رکھا کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے
وارداتیں