میپکو ٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن 74بجلی چوروں کوجرمانے، وارنگ

 میپکو ٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن 74بجلی چوروں کوجرمانے، وارنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 , ملتان(نیوز  رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے74صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔79ہزار530 یونٹس بجلی چوری کرنے پر17لاکھ14ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔12بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔ڈائریکٹرکمرشل میپکو(بقیہ نمبر44صفحہ نمبر6)
 اسد حماد کے مطابق 24 اکتوبر 2022 کو ملتان سرکل میں 10 صارفین کو159875 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 23 بجلی چوروں کو282814روپے جرمانہ عائداور12 مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 11بجلی چوروں کو435466روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 10 صارفین کو185702روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 15 بجلی چوروں کو544000روپے جرمانہ عا ئد،مظفرگڑھ سرکل میں ایک بجلی چور کو12000روپے جرمانہ عائداوربہاولنگر سرکل میں 4بجلی چوروں کو 95000روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
جرمانہ