پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اجلاس، بہاولپورڈویژن کی سکیموں کاجائزہ

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اجلاس، بہاولپورڈویژن کی سکیموں کاجائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس بہاولپور ڈویثرن کی 50سکیموں کا جائزہ لیا گیا سست روی پر برہمی کا اظہار کیا اور پی ایچ ای کی سکیموں پر ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات(بقیہ نمبر46صفحہ نمبر6)
 جاری کر دیئے۔اس موقع پر سیکرٹری پی این ڈی آفتاب پیر زادہ،ڈی جی بی ڈی اے جام بقا اور ایس سی پبلک ہیلتھ شکیل جاوید،ڈی جی پی ایچ اے فاروق صدیق اور ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال بھی موجود تھے۔اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ جن سکیموں پر کام کی رفتار ٹھیک نہیں اُس پر ٹھیکیداروں کو نوٹسز جاری کیئے جائیں کام کے معیار اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔بی ڈی اے اور پی ایچ اے بیوٹیفکیشن پلان اور دیگر سکیموں کو جلد مکمل کریں کام میں سست روی برداشت نہیں کیا جائے گا۔سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری نے کہا کہا کہ پی ایچ اے پبلیسٹی فیس شہر میں شجرکاری کو بھرپور فروغ دیا جائے سکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
جائزہ