بہاولپور:سرکاری اراضی میگاکرپشن کیس میں ملزم گرفتار
بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو) رئیس چنی محمد خان عباسی مرحوم کے نام پر اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی میگا کرپشن کیس میں چوہدری ضیااللہ فاضل سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ڈویژن بہاولپور نے ملزم محمد خالد ریکارڈ کیپر محافظ خانہ ڈپٹی کمشنر آفس بہاولپور کی ضمانت قبل از (بقیہ نمبر49صفحہ نمبر6)
گرفتاری خارج کردی ملزم کو سرکل آفیسر اینٹی کرپشن بہاولپور چوہدری محمد صادق ڈھلوں نے موقع پر گرفتار کرلیا فاضل جج نے دوسرے ساتھی ملزم خاور ندیم ریٹائرڈ انچارج محافظ خانہ کی درخواست عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ملزمان کیخلاف اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کے جعلی فیصلہ جات محافظ خانہ ڈپٹی کمشنر بہاولپور کے ریکارڈ میں رکھوانے اور بعد ازاں مصدقہ نقول جاری کرنے کیلئے جعلی امثلہ جات نقول برانچ بھجوانے پر اینٹی کرپشن بہاولپور نے شہری غلام رسول خان کی درخواست پر مقدمہ نمبر 55/18 درج کیا تھا دیگرملزمان میں جعلی فیصلہ کی حسب ضابطہ نقول حاصل کرنے والے اور خود کو رئیس چنی محمد خان عباسی مرحوم کے وارثان ظاہر کرنے والے منظور احمد محمد حسن المعروف حسن محمد غلام محمد محمد اقبال اللہ دتہ محمد حیات محمد رمضان محمد اسماعیل نور محمد اور محمد طارق ریکارڈ کیپر فضل کریم جونیئر کلرک محافظ خانہ شامل ہیں ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کروانے کیلئے فا ضل ڈی ڈی پی پی شہزاد انجم اور مدعی غلام رسول خان نے دلائل دیئے مبینہ وارثان رئیس چنی محمد خان عباسی مرحوم (چنی گوٹھ والے) اور دیگر ملزمان نے اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی ہتھیانے کیلئے سابق ڈی او آر بہاولپور غازی امان اللہ خان کے جعلی دستخطوں سے جعلی فیصلہ بنایا تھا جعلی فیصلہ کے مطابق اربوں روپے مالیت کی تقریباً 5500 کنال سرکاری اراضی بحق ملزمان ٹرانسفر ہونا تھی لیکن جب جعلی فیصلہ پر عمل درآمد کروانے کیلئے درخواست دی گئی تو موقع پر رقبہ کم تھا چنانچہ کمپیوٹر ریونیو ریکارڈ سنٹر احمد پور شرقیہ نے ہدایت لینے کیلئے سابق ڈی ڈی او ار احمد پور شرقیہ کو اعتراضی رپورٹ واپس بھیجی جس پر شق گزرنے پر جب غازی امان اللہ خان کو جعلی فیصلہ کی نقل بھیجی اور دریافت کیا کہ کیا فیصلہ پر انکے دستخط ہیں تو انہوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر بہاولپور کو لیٹر بھیجا اور کہا کہ میرے جعلی دستخط کئے گئے ہیں۔ ملزمان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی اور فوجداری مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی۔ سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر ملزم محمدخالد کو گرفتار کرلیاگیاہے۔
ملزم گرفتار