لانگ مارچ میں خون اور جنازے نظر آرہے ہیں، ارشد شریف کے قاتل وہ جو سانحہ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ملوث نہیں: فیصل واوڈا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف قتل ہوا، سازش پاکستان میں تیار ہوئی اور مقتول کا کوئی لیپ ٹاک، موبائل نہیں ملے گا تمام شواہد مٹا دیے گئے ہیں۔ لانگ مارچ میں خون بہے گا،جنازے اٹھیں گے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو گاڑی کے اندر سے گولیاں ماری گئیں، ارشد شریف کی شہادت حادثہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف ملک چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تھا، یہ بے بنیاد بات ہے کہ اسے دبئی سے نکلوایا گیا۔قتل میں اسٹبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ میں کچھ دنوں میں سب پردے چاک کر دوں گا، میں اپنے گھر والوں کو بتا آیا ہوں کہ اگر مجھے مار دیا گیا تو ان کی لاشیں بھی ملیں گی، اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ لوگ جو اس کے ذمہ دار ہوں گے، 3 گھنٹوں میں وہ بھی مریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو بتاچکا ہوں کہ اس سازش کے مقاصد کچھ اور ہیں، مجھے اس مارچ میں خون ہی خون اور جنازے ہی جنازے نظر آ رہے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ارشد شریف کو کینیا لے جانے والا کوئی عام آدمی نہیں تھا، ارشد شریف اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں تھا، پاکستان آنے کو تیار تھا، جب ارشد شریف اس ملک سے گیا ہے میں پہلے دن سے آخری دن تک اس سے رابطے میں تھا۔انہوں نے کہا کہ میرا فون فورانزک کے لیے تیار ہے، جو سازش پاکستان کے ساتھ ہو رہی ہے اس کے پلئیر پاکستان میں موجود ہیں، ارشد شریف کو سازشیوں نے ڈرایا دھمکا کر پاکستان سے باہر بھیجا۔ان کا کہنا تھا کہ جتنے دن ارشد شریف کا ویزا تھا اتنے دن وہ دبئی میں رہا، میں اپنے پاکستانیوں کو سازش کے تحت مرنے نہیں دونگا۔صحافیوں کے بار بار اصرار پر انہوں نے کہا کہ ’میرے نام لینے سے بہت سے لوگ آج ہی مارے جا سکتے ہیں،فیصل واوڈا نے کہا کہ جیسے میرا چئیرمین مجھے کچھ کہے گا میں یقین کروں گا، انہیں یہ بھی بتایا کہ پارٹی میں آستین کے سانپ ہیں،ایسے ہی ارشد شریف اس شخص پر یقین کر رہا تھا تو اس سے رابطے میں تھا، آنے والے دنوں میں کئی لاشیں گریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ میں وہ سارے نام برسوں اور مہینوں میں نہیں دنوں میں لوں گا،۔انہوں نے کہا کہ لاشوں اور خون کا کھیل اس ملک میں بند ہونا چاہیے، ارشد شریف کو جو مقاصد بتائے گئے ان کے پیچھے سازش تھی، پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے پاکستان میں موجود ہیں اور انٹرنیشنلی کنکٹڈ ہیں، لانگ مارچ کے بیانیے کی آڑ میں سازش رچائی جارہی ہے، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں، عوام ہرچیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کے لیے بے گناہ موت نہ مریں، پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ارشد شریف کے قتل کے ثبوت مٹا دیئے گئے، ارشد شریف کا کوئی ثبوت لیپ ٹاپ یا موبائل نہیں ملے گا، اس کی تحقیقات کہاں پہنچتی ہے، ہمارے نظام میں انصاف کا تو سب کو پتا ہے،جہاں واقعہ ہوا ہے کینیا کے حالات پاکستان یا پاکستان سے بدتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 20گولیاں چلیں اور ارشد شریف کو 20گولیاں ماری گئیں ایسا نہیں ہے، میرے خیال میں گاڑی کے اندر یا بہت قریب سے مارا گیا ہے، ارشد شریف کو دو گولیاں لگیں، جو سینے اور سر پر ہیں۔ میں آخری وقت تک کوشش کروں گا کہ اپنے لوگوں کو اس سے بچاؤں۔، ارشد شریف کو دبئی سے کینیا کوئی عام آدمی نہیں بھیج سکتا، کینیا میں وہ کیا کرتا رہا اس میں سازشی لوگ ہیں جو ملک کو توڑنا چاہتے ہیں اور میری پارٹی کو توڑنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک قتل ہے اور اس کو ڈراما کی شکل نہ دیں، دعوے سے کہہ رہا ہوں، کوئی ثبوت نہیں ملے گا۔فیصل واڈا نے کہا کہ مارچ میں لوگوں کا خون دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ارشد شریف اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں تھا اور وہ پاکستان آنے کو تیار تھا لیکن سازش کے تحت اس کی ذہن سازی کی گئی۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جو طاقت ور شخصیات اس میں ملوث ہیں وہ مجھ سے دور نہیں ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں نے ویڈیو بنا کر نام دے دئیے ہیں، ویڈیو میں جن لوگوں کے نام بتائے، مجھے کچھ ہوا تو وہ لوگ بھی نہیں بچیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کو سازشیوں نے ڈرایا، اور مجبور کیا کہ ملک سے چلے جا، دبئی سے ارشد شریف کو زبردستی نکالے جانے کی بات درست نہیں ہے، کہا گیا کہ ارشد شریف لندن چلا گیا، لیکن وہ لندن نہیں گیا۔انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کیلئے کینیا کے انتخاب کے پیچھے وہ لوگ ہیں، جو ملک توڑنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو پاکستان میں کہیں سے کوئی خطرہ نہیں تھا، ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پازیٹو تعلق تھا۔پی ٹی آئی رہنما ے کہا کہ لانگ مارچ کے بیانیے کی آڑ میں سازش رچائی جا رہی ہے، عوام ہر چیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کیلئے بے گناہ موت نہ مریں، پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان نے نیک نیتی سے ارشد شریف کو ملک سے جانے کا کہا تھا، دیکھنا ہوگا کہ ارشد شریف کی موت سے فائدہ کسے پہنچ رہا ہے؟پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ارشد شریف کو کینیا بھجوایا گیا، کینیا میں فارم ہاؤس ارینج کرنا عام آدمی کے بس کی بات نہیں ہے، میں آنے والے چند دنوں میں نام لے دوں گا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندر کچھ لوگ ہیں جو اس سازشی بیانیے کو مانتے ہیں، اگر کوئی چاہتا ہے کہ میں ارشد شریف کی موت پر سیاست کروں تو میں ایسا نہیں کر سکتا۔، ارشد شریف کے لیے کینیا کے انتخاب کے پیچھے وہ لوگ ہیں، جو ملک توڑنا چاہتے ہیں، اگر میرا چیئرمین کچھ بتائے تو میں 99 فیصد یقین کروں گا، ویسے ہی ارشد کو جو شخص کچھ بتا رہا تھا، وہ اس پر یقین کر رہا تھا۔پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے پاکستان میں موجود ہیں اور انٹرنیشنلی کنکٹڈ ہیں، لانگ مارچ کے بیانیے کی آڑ میں سازش رچائی جارہی ہے،، ارشد شریف کو پاکستان میں کہیں سے کوئی خطرہ نہیں تھا، ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پازیٹو تعلق تھا، میں نے ویڈیو بنا کر نام دے دیے ہیں، ویڈیو میں جن لوگوں کے نام بتائے، مجھے کچھ ہوا تو وہ لوگ بھی نہیں بچیں گے۔
فیصل واوڈا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔ جبکہ انہیں شوکا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے فیصل واوڈا نے لانگ مارچ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی سرکاری ٹی وی سمیت تمام چینل نے پریس کانفرنس دکھائی اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انھیں امورٹڈ حکومت نے لانچ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا کوئی مقصد سمجھ نہیں آیا، عمران خان کی سب کو پر امن رہنے کی واضح ہدایات ہیں،۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما بلال غفار نے کہا کہ فیصل واوڈا نے خود کو ضائع کردیا، دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ کیا ہے اس کی پارٹی رکنیت معطل کر دیا گیا ہے۔ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمرکا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کا بیان پارٹی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتا۔اسدعمرکا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سمجھ نہین آرہی فیصل واوڈا پریشس کانفرنس مین کیا کہنا چاہ رہے ہیں، ہمارا لامگ مارچ پر امن ہوگا،فیصل واوڈا کا موقف پارٹی پالیسی کے بر عکس ہے
تحریک انصاف ردعمل