من پسند ناموں، ہیروز، اہم مقامات اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نام پر نمبر پلیٹس کے اجرا ء کا فیصلہ 

من پسند ناموں، ہیروز، اہم مقامات اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نام پر نمبر پلیٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   لاہور(این این آئی)محکمہ ایکسائز کی جانب سے گاڑیوں کو من پسند نمبرز لگانے کے شوقین افراد کے لئے وینٹی پلیٹس کے آغاز کا فیصلہ کر لیا گیا۔محکمہ ایکسائز کی جانب سے من پسند ناموں، ہیروز، اہم مقامات اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نام پر نمبر پلیٹس کے اجرا ء کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ وینٹی پلیٹس کے ایس او پیز، قیمتوں کے تعین اور اجرا ء کے لیے حکومت اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے گی جس کے لئے حکومت کو سمری بھجوا دی گئی ہے۔ 5 سال قبل تھرڈ پارٹی نے وینٹی پلیٹس کے حوالے سے ورکنگ مکمل کی تھی تاہم بزدار سرکار نے منصوبے پر کام روک دیا تھا۔ حکومت کی جانب سے بڑا ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے دوبارہ وینٹی پلیٹس کے اجرا ء کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کمیٹی کی سفارشات کے مطابق وینٹی پلیٹس کے اجرا کا آغاز کیا جائے گا۔
نمبر پلیٹس

مزید :

صفحہ اول -