انٹر بینک میں ڈالر 95پیسے، اوپن مارکیٹ میں ڈیڑھ روپے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

      انٹر بینک میں ڈالر 95پیسے، اوپن مارکیٹ میں ڈیڑھ روپے مہنگا، سٹاک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 220 روپے 68 پیسے کا ہے، انٹربینک میں ڈالر 95 پیسے مہنگا ہوا۔انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 219 روپے 73 پیسے تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 224 روپے 40 پیسے کا ہے، اوپن مارکیٹ میں  ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروبار کا منفی دن رہا اور  100 انڈیکس میں 650 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ا?ج 100 انڈیکس 650 پوائنٹس کم ہوکر 41ہزار 540 پر بند ہوا ہے۔بازار میں 26 کروڑ شیئرز کا کاروبار 7.71 ارب روپے میں ہوا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 80 ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 744 ارب روپے ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق 1800 روپے اضافیکے بعد ملک میں سونیکی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 50 ہزار 200 روپے ہے۔10 گرام سونیکی قیمت 1542 روپے اضافے سے ایک لاکھ 28 ہزار 772 روپے ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونیکا بھاؤ 24 ڈالر اضافے سے 1668 ڈالر فی اونس ہے۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -