عمران خان 10نومبر کو پیش نہ ہوئے تو فرد جرم عائد کردینگے: الیکشن کمیشن 

  عمران خان 10نومبر کو پیش نہ ہوئے تو فرد جرم عائد کردینگے: الیکشن کمیشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے 10 نومبر کے بعد عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم کے علاوہ کوئی آپشن نہ ہو گا۔عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی، پی ٹی آئی کی جانب سے انور منصور عدالت میں پیش ہوئے اور کہا نو ٹس سیکرٹری الیکشن کمیشن نے جاری کیے ہیں الیکشن کمیشن نے نہیں، جب تک یہ مسئلہ حل نہ ہو تب تک یہ شوکاز نوٹس غیر قانونی ہے، شوکاز نوٹس پر بھی ڈی جی لاء کے دستخط ہیں۔وکیل تحریک انصاف نے مزید کہا ہماری ہائیکورٹ میں 31 اکتوبر کو سماعت ہے اس کے بعد کی تاریخ مقرر کی جائے جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیے ہیں، سیکرٹری کی طرف سے نوٹس نہیں دیا گیا، انہوں نے صرف اطلاع دی۔انور منصور نے کہا اسد عمر کوگذشتہ رات دھمکیاں آئی ہیں، ان کے پاس سکیورٹی نہیں، جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا ہمارے پاس 10نومبر کے بعد کوئی را ستہ نہیں بچے گا کہ چارج فریم کر دیں۔
الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -