پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے ڈیڑھ ارب ڈالر مل گئے: اسحاق ڈار

  پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے ڈیڑھ ارب ڈالر مل گئے: اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     ریاض(نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لیگی عہدیداروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم اور پائیدار ہورہے ہیں، دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد اور سینئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر سے ملاقات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی وڑن 2030 سعودی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور پاکستانی معیشت بھی بحال ہو رہی ہے اور فیوچر انوسٹمنٹ کانفرنس سے سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی ملکی اثاثہ ہیں جو معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات ہمیشہ سے مستحکم اور مضبوط رہے ہیں اور مستقبل میں ان تعلقات میں مزید وسعت آئے گی لیگی عہدیداروں نے کمیونٹی مسائل سے آگاہ کیا ملاقات میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف،مولانا طاہر اشرفی اور پاکستان میں سعودی سفیر سعید نواف المالکی بھی موجود تھے۔قبل ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر مل گئے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکانٹ میں جمع ہو گئے ہیں۔ڈیڑھ ارب ڈالر منتقل ہونے کے بعد پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز سے زیادہ ہو گئے۔ اقتصادی امور ڈو یژن کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے بریس پروگرام کا مقصد سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باعث توانائی اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور غریبوں اور کمزوروں پر مہنگائی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے حکومت کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے،   پروگرام کا مقصد سماجی تحفظ، غدائی ضروریات کو پورا کرنے کے اقدامات اور کاروبار کے لیے تعاون کے لیے حکومت کے انسداد سائیکلی ترقیاتی اخراجات کی حمایت کرنا ہے،بریس پروگرام مضبوط معاشی بہتری کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو تقویت دے گا، بریس پروگرام  ایم ایف جاری پروگرام کے فریم ورک سے منسلک ہے،بریس پروگرام سماجی تحفظ کے نیٹ ورک کو مضبوط کرے گا، حالیہ تباہ کن سیلابوں کے تناظر میں حکومت کے بحران سے نمٹنے کے لیے مالیاتی اقدامات کو سپورٹ کرے گا، بریس پروگرام غذائی تحفظ کے اقدامات کو بڑھانے میں مدد کرے گا،  یہ کاروباری اداروں اور روزگار کے تحفظ کے اقدامات کی حمایت میں اضافہ کرے گا۔ واضح رہے کہ پیر کے روز پاکستان اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالرز قرض کے معاہدے کی تقریب ہوئی تھی۔
اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ اول -