معیاری ڈرامے پاکستان کی پہچان ہیں، ایاز کمالوی
لاہور (فلم رپورٹر)ٹی وی کے سینئر اداکار ایاز کمالوی نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں کی بھارت میں پذیرائی اچھا شگون ہے۔اچھے اور معیاری ڈرامے ہی ہماری پہچان ہیں۔نئے لوگوں کی انٹری سے ٹی وی کا معیار بھی مزید بہتر ہوا ہے۔لوگ پہلے کی نسبت پاکستان ڈراموں کو زیادہ پسند کررہے ہیں۔پہلے ہر گھر میں صرف بھارتی ڈراموں ہی چلتے تھے۔لیکن پاکستان میں جب سے اچھے ڈرامے بننا شروع ہو ئے ہیں لوگوں کی توجہ بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے ہیں۔ایاز کمالوی نے کہا ہماری شوبز انڈسٹری پر دوبارہ عروج کا ایک دور شروع ہوچکا ہے۔ہمارے اداکاروں کو بھارت جانے کی بجائے یہاں کام کرنا چاہیے۔