صوبے کے تمام صنعتی زون کو بجلی کی سستی اور بلا تعطل فراہمی مشن ہے: عبد الکریم 

صوبے کے تمام صنعتی زون کو بجلی کی سستی اور بلا تعطل فراہمی مشن ہے: عبد الکریم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         پشاور(سٹاف رپورٹر)اقتصادی اور صنعتی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ صنعتی یونٹ کو بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل حل کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے ویلنگ سسٹم کے ذریعے صنعتی زون کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے منعقدہ بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں پیڈو کی طرف سے ویلنگ سسٹم پر شرکاء کو بریفنگ دی گئی اور اس میں حائل رکاوٹوں سے معاون خصوصی کو آگاہ کیا۔اجلاس میں ایڈوکیٹ جنرل، CEO KPEZDMC,CEO PEDO.CEO KPBOIT, کے علاوہ صوبے کے صنعتکاروں، اور محکمہ صنعت کے ذیلی اداروں کے اہلکار موجود تھے، اجلاس کو بتایا گیا کہ ویلنگ سسٹم کے بدولت صوبے کے تمام اکنامک زون کی توانائی کی ضروریات پورا کرنے میں کافی مدد ملے گی، لیکن بدقسمتی سے ویلنگ کے ذریعے بجلی کی ترسیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے سٹے آرڈر ہے۔آخر میں معاون خصوصی نے متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلہ کو صوبائی کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا، اور ساتھ اگلے اجلاس میں صوبائی کابینہ کے دوسرے ممبران کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کرنے کے طریقہ کار پر کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔