کوہاٹ میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری 

کوہاٹ میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)کوہاٹ میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف اور ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈاپور نے فیلڈ میں جاکر پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی اور دیگر عوامل کا تفصیلی جائزہ لیا۔پولیس و ضلعی انتظامیہ کے حکام نے پولیو ٹیموں سے بھی سیکیورٹی اقدامات کے بارے دریافت کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔پانچ روزہ انسداد پولیومہم کے سلسلے ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ اور مہم کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔مہم کے دوران ضلع بھر میں 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔