ٹریفک پولیس کا اوورڈلونگ پر 8666 ٹرانسپورٹرز کا چالان 

ٹریفک پولیس کا اوورڈلونگ پر 8666 ٹرانسپورٹرز کا چالان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے سکول وینز اور دیگر مسافر و مال بردار گاڑیوں میں اورلوڈنگ کے خلاف جاری مہم میں گزشتہ تین ماہ کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب 8 ہزار سے زائد افراد کا چالان کیا۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایات پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز رحیم حسین کی سربراہی میں ٹریفک پولیس پشاور نے اورلوڈنگ کے خلاف جاری مہم کے دوران تین ماہ کے عرصہ میں مسافر گاڑیوں ٗ مال بردار گاڑیوں اورخاص کر سکول کے بچوں کو لانے لیجانے والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی طور پر کریک ڈاؤن کیا ہے، مہم کے دوران ٹریفک پولیس نے 8666 ڈرائیورز کو اورلوڈنگ کی وجہ سے چالان کر کے ان سے جرمانہ کی مد میں لاکھوں روپے  وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے، حکام کے مطابق مہم کا مقصد ناصرف عوام کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنا کر حادثات سے بچانا ہے بلکہ سڑکوں کو مال بردار گاڑیوں کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان سے بھی بچانا ہے۔