چمکنی،منشیات کی بھاری کھیپ برآمد، ملزمان گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ چمکنی پولیس کی کامیاب کاروائی کے دوران ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے تین منشیات سمگلرز کو گرفتار کر لیا، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کاروائی کے دوران گرفتار ملزمان کا تعلق منظم بین الصوبائی منشیات سمگلرز گروہ سے ہے جو موٹر کار کے ذریعے منشیات کی بھاری کھیپ پنجا ب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، منشیات سمگلنگ کی اطلاع پر تھانہ چمکنی پولیس نے جی ٹی روڈ ترناب فارم کے قریب ناکہ بندی کی تھی جس کے دوران ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی راہ فرار اختیار کی جن کو تعاقب کرتے ہوئے دھر لیا گیا ہے، کاروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 2 من کے قریب چرس اور آٹھ کلو سے زائد افیون برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ گرفتارملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ کا اعتراف کرتے ہوئے ضلع خیبر اور پنجاب میں موجود پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری کے لئے ضلع خیبر اور پنجاب پولیس سے بھی رابطہ قائم کر لیا گیا ہے، تھانہ چمکنی پولیس نے ملوث تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ چمکنی پولیس کو گزشتہ روز منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی اطلاع ملی تھی جس کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی احمد اللہ اپنی ٹیم کے ہمراہ ترناب فارم ناکہ بندی پر موجود تھا کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر گاڑی میں سوار ملزمان نے راہ فرار اختیار کی، پولیس ٹیم نے مشکوک گاڑی کا تعاقب شروع کر تے ہوئے قریبی علاقہ میں گھیر کر گاڑی کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے دو منکے قریب اعلی کوالٹی چرس اور آٹھ کلو گرام سے زائد افیون برآمد کر کے تینوں ملزمان کو حراست میں لیا جن کی شناخت ادریس ولد سید محمد، محمد رفیق ولد زربت اور ممریز ولد محمد امین کے ناموں سے ہوئی ہے، تینوں ملزمان ضلع خیبر کے رہائشی ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے ضلع خیبر اور پنجاب میں سرگرم پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری کے لئے بھی متعلقہ حکام سے رابطہ قائم کر لیا گیا ہے