شیر گڑھ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،اشتہاری مجرم گرفتار 

    شیر گڑھ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،اشتہاری مجرم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیر گڑھ(نامہ نگار) لوند خوڑ پولیس کی جرائم۔پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری جرائم۔پیشہ افراد کے خلاف جاری کامیاب کاروائی کے دوران دہشت گردی،قتل، اقدام قتل اور اغوائیگی سمیت 10 سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتارجس پر حکومت کی جانب سے 10لاکھ انعام بھی مقررہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل آیاز محمود کی نگرانی اور ایس ایچ او لوند خوڑ درویش خان کی قیادت میں لوند خوڑ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی،قتل، اقدام قتل، اغوائیگی سمیت 10سنگین نوعیت کے مقدمات میں ضلعی پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری اکبر علی ولد اختر منیر سکنہ گرتے شاہ لوند خوڑ کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا، گرفتار مجرم اشتہاری سال 2006سے روپوش تھاجس پر حکومت کی جانب سے 10لاکھ روپے انعام بھی مقررتھی جس سے مزید تفتیش جاری ہے میڈیا سے بات چیت کے دوران ایس ایچ او لوند خوڑ درویش خان نے کہا کہ علاقے سے جرائم۔کا خاتمہ اور امن کا قیام۔اولین ترجیح ہے جس کے لئے عوام کا تعاون از حد ضروری ہے کیونکہ پولیس عوامی تعاون کے بغیر اکیلا کچھ نہیں کر سکتی عوام جرائم پیشہ،منشیات فروشوں اور دیگر سماجی برائیوں۔میں۔ملوث عناصر کے خلاف پولیس کو بروقت اطلاع دیں اور ایک پرامن اور جرائم۔سے پاک معاشرے کے قیام کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں