سکھر: دیوالی کے جشن پر خصوصی عبادت و تقریبات کاسلسلہ جاری

سکھر: دیوالی کے جشن پر خصوصی عبادت و تقریبات کاسلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر میں دیوالی کے جشن پر خصوصی عبادت و تقریبات کاسلسلہ جاری،مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام،ملک کی سلامتی و امن و امان کیلئے دعائیں، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی ہندو برادری کا مذہبی تہوار ”دیوالی“ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا سلسلہ جاری ہے سکھر کے مختلف مندروں میں دن بھر پوجاکرنے کے لئے آنے جانے والے عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے ہندو عقائد کے مطابق دیوالی کی رات سے ہی نیا سال بھی شروع ہوجاتا ہے مندروں کے مہاراج و پوجاریوں کے مطابق دوالی روشنیوں کا تہوار اور خوشیوں کا پیغام ہے۔ دیوالی کا مٹھاس بھرا دن تمام کڑواہٹیں ختم کر کے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو ایک دوسرے سے گلے ملنے کا سندیس دیتا ہے واضح رہے کہ دوالی کو ”دیپاولی“بھی کہا جاتا ہے دیوالی کے موقع پر گھر گھر دیئے روشن ہوجاتے ہیں اور مکانات کی چھتوں، دیواروں، چھجوں اور منڈیروں پر مٹی کے چراغ رکھ کر انہیں روشن کردیا جاتا ہے۔ بچے اس موقع پر آتش بازی کرتے ہیں۔ خواتین گھروں کے دروازوں پر انتہائی خوبصورت اور جاذب نظر رنگولی سجاتی ہیں، مختلف پکوان بنتے ہیں، ایک دوسرے کو مٹھائیاں تقسیم کی جاتی ہیں اور نئے کپڑے پہنے جاتے ہیں اور دیوالی کے موقع پر لکشمی دیوی کی پوجا کی جاتی ہے۔ ہندوو?ں کا عقیدہ ہے کہ دیوالی کی رات لکشمی گھروں میں ’پرویش‘ (دورہ) کرتی ہے اور جہاں اس کے قدم پڑتے ہیں وہاں دھن (روپے پیسے) کی بارش ہوتی ہے۔