قانون کی حکمرانی اورمعاشرتی ہم آہنگی سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد 

قانون کی حکمرانی اورمعاشرتی ہم آہنگی سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)جمہوریت اور قانونی کی حکمرانی ایک دوسرے کیلئے لازم ہے جبکہ قانون کی حکمرانی کے ذریعے ہی معاشرے میں تمام انسانوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیساتھ ساتھ معاشرتی ترقی ممکن ہے،ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے آئین وقانون کی بالادستی سمیت تمام مکاتب فکرکے لوگوں کویکجاہوکراتفاق واتحاد کا مظاہرہ کرنا پڑے گا، ان خیالات کا اظہار مقررین نے پشاور میں سنٹرفارریسرچ اینڈسیکورٹی سٹڈیز(سی آرایس ایس)کے زیراہتمام معاشرتی ہم آہنگی کے موضوع پر ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر ایس پی کینٹ محمد اظہرخان، سی آرایس ایس کی ہیڈ پروگرام ثمینہ امتیاز، علی گوہردرانی ایڈوکیٹ، ماہرتعلیم شگفتہ خلیق ومختلف یونیورسٹیوں کے فیکلٹی ممبرزنے بھی شرکت کی۔ ورکشاپ کے دوران ایس پی کینٹ نے کہا کہ قانون کااحترام واس پر عملدرآمد تمام شہریوں کابنیادی فرض ہے،تمام شہری قانون کی نظرمیں برابرہیں۔قانون کی حکمرانی سے ملک کی معاشی ترقی وابستہ ہے۔ دیگرمقررین کاکہنا تھا کہ شہریوں کو معاشرتی و سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیناچاہیے،بدقسمتی سے معاشرہ میں اقلیتی افرادکومشکلات کا سامنا ہے،معاشرہ کی ترقی کیلئے ہر قسم کے امتیاز اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کیساتھ ساتھ مختلف مکاتب فکر ومذاہب کے لوگوں میں معاشرتی ہم آہنگی بھی ضروری ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زوردیا کہ وہ جمہوری اقدار کے فروغ اور معاشرے کی ترقی میں اپنامثبت کرداراداکریں۔