محکموں میں بھرتیاں قانون کے مطابق میرٹ پر ہو رہی ہیں،غازی غزن جمال

  محکموں میں بھرتیاں قانون کے مطابق میرٹ پر ہو رہی ہیں،غازی غزن جمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا غازی غزن جمال نے کہا ہے کہ محکموں میں بھرتیاں قانون کے مطابق میرٹ پر ہو رہی ہیں۔کچھ سیاسی مخالفین سوشل میڈیا پر بے جا تنقید کر رہے ہیں، نوجوان تحقیق کرکے قانونی راستہ اختیار کریں اور الزام تراشی کی بجائے قانون کا راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔قبائلی ضلع اورکزئی محکمہ صحت میں حالیہ بھرتیوں پر نوجوانوں کے اعتراضات اور مسائل کے حوالے سے ممبر صوبائی اسمبلی سید غزن جمال کی نوجوانوں کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں نوجوانوں کو بھرتیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا کہ بھرتیاں قانون کے بغیر ناممکن ہیں۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عدنان سمیت لوئر اورکزئی کے تحصیل چیئرمین مولانا طارق معاویہ، علاقہ مشران اور تعلیم یافتہ جوانوں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے غزن جمال کا کہنا تھا کہ ہم نے رسک لیکر کوشش کی کہ ایٹا کے بغیر اورکزئی اور قبائلی اضلاع میں بھرتی کریں لیکن قانون کے بغیر بھرتیاں ناممکن ہیں۔محکمہ وہ پراسیس کریگا جو اشتہار کے مطابق ہو گا۔بھرتیاں قانون کے مطابق ہوں گی سوشل میڈیا پر بے جا تنقید اور کرپشن کی الزام تراشی نامناسب ہے۔قانون سب کیلئے برابر ہے۔