پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 4 نومبرکو اسلام آباد پہنچے گا، اسد عمر

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 4 نومبرکو اسلام آباد پہنچے گا، اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 4 نومبرکو اسلام آباد پہنچے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ 29 اکتوبر کو لاہور سے روانہ ہو کر مریدکے، کامونکی، گوجرانوالہ، ڈسکہ، سیالکوٹ، سمبڑیال، وزیرآباد، گجرات، لالہ موسیٰ، کھاریاں، جہلم، گوجر خان، راولپنڈی سے ہوتے ہوئے عمران خان 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ لانگ مارچ کے پہلے دن 28 اکتوبر کو مارچ لبرٹی سے شروع کر فیروز پور روڈ سے اچھرہ، مزنگ، داتا دربار سے ہوتے ہوئے آزادی چوک تک پہنچے گا۔ اگلے دن یعنی ہفتہ 29 اکتوبر کو جی ٹی روڈ پر اسلام آباد کا سفر شروع ہو گا۔
 اسد عمر
 
 

مزید :

صفحہ اول -