ٹی 20 ورلڈ کپ, بنگلا دیش اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، جنوبی افریقا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 60رنز بنالیے ہیں جب کہ ابھی صرف 5.3اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا,پرتھ میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4بجے شروع ہوگا.