زمبابوے کے خلاف آج کے میچ کیلئے پاکستان کا ممکنہ پلان سامنے آ گیا
پرتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ آج زمبابوے کے خلاف کھیلے گا، دوسرے میچ کیلئے پاکستان کا ممکنہ پلان سامنے آیا ہے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج پاکستانی ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز"نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان ٹیم میں 4فاسٹ بولرز کھلائے جانے کا امکان ہے، محمد وسیم جونیئر کو زمبابوے کے خلاف فائنل الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے، دوسری جانب وسیم جونیئر کی جگہ بنانے کیلئے حیدر یا آصف علی میں سے ایک کو ڈراپ کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان کی فٹنس میں بھی بتدریج بہتری آئی ہے۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔