گوگل پر 936 کروڑ سے زائد کا جرمانہ، 7دن میں دوسری پنالٹی

    گوگل پر 936 کروڑ سے زائد کا جرمانہ، 7دن میں دوسری پنالٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(این این آئی)بھارت میں ٹیکنیکل جائنٹ گوگل کے خلاف سات دن میں دوسری مرتبہ بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ گوگل پر 936 کروڑ 44 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کمپٹیشن کمیشن انڈیا (سی سی آئی)نے رواں ماہ 20 اکتوبر کو گوگل پر ایک ہزار 337 کروڑ 76 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ گوگل پر اینڈرائڈ ڈیوائس نظام میں متعدد مارکیٹوں میں اپنی غالب پوزیشن کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سی سی آئی نے گوگل کو حکم دیا ہے کہ وہ تمام غیر منصفانہ کاروباری طریقوں سے باز رہے۔سی سی آئی نے یہ بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے طرز عمل میں مخصوص وقت کے اندر ترامیم کریں۔ سی سی آئی کے مطابق اس نے مشاہدہ کیا ہے کہ گوگل کا کاروبار اس کے پلیٹ فارمز پر آخر کار صارفین کو بڑھانے کے ارادے سے چل رہا تھا تاکہ صارفین گوگل کی آمدنی کمانے والی سروس، یعنی آن لائن سرچ کے ساتھ لین دین کریں۔اس کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے آن لائن اشتہاری خدمات کی فروخت براہ راست متاثر ہوتی ہے۔ 
گوگل