بولان میں نامعلوم افراد کا تھانے پر دستی بم حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید
بولان(آئی این پی) بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں رات گئے نامعلوم افراد نے تھانے پر ہینڈ گرنیٹ بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اہلکار سپاہی عابد حسین سولنگی شہید ہوگیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید پولیس اہلکار بھاگ شہر کا رہائشی تھا، تھانے پر حملے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اہلکار شہید