عمران خان جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ، حافظ حمد اللہ

عمران خان جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ، حافظ حمد اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (آن لائن) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے سیالکوٹ میں عمران خان کے خطاب پر شدید ردعمل  دیتے ہوئے کہا ہے کہ  عمران خان  جمہوریت کے لباس میں جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں  عمران خان کو حصہ اسٹیبلشمنٹ کی نیوٹریلٹی پر ہے۔ اپنے ردعمل میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ  عمران خان چاہتے ہیں کہ  اسٹبلشمنٹ  ماضی کی طرح ان کی مدد کرے  عمران خان لانگ مارچ  حکومت کے  نہیں ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف  کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  عمران خان دھمال، کھگھو، میوزیکل اور ڈانس مارچ کو جہاد نہیں سرکس مارچ کہا جاتا ہے  سرکس مارچ کو چارج دینے کیلئے ارشد شریف کی موت کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا جارہاہے  عمرا ن نوسر باز نے  ارشد شریف کے افسوسناک موت پر بھی سیاسی دکان کھولی ہوئی ہے  ۔
 حافظ حمد اللہ