27 اکتوبر 1947 سے کشمیری قربانیاں دے رہے ہیں، مشعال ملک
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ کشمیریوں کے 75 ویں یوم سیاہ مشعال ملک نے کہاہے کہ 27 اکتوبر1947 کو ہندوستان نے پہلی بار اپنے ناپاک قدم کشمیر میں رکھے، 27 اکتوبر 1947 سے کشمیری قربانی دے رہے ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہاکہ کشمیریوں کو بھارتی بربریت کا مقابلہ کرتے 75 سال گزر گئے، بھارتی فوج اب تک لاکھوں گھر اجاڑ چکی ہے،ہزاروں کشمیری خواتین کی بے حرمتی اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،ہزاروں کشمیریوں کو بھارتی فوج نے غائب کر رکھا ہے،ان کا کہناتھا کہ ظلم و بربریت کے باوجود75 سال سے دنیا کی خاموشی پراب ترس آ رہا ہے۔