وزیراعظم کی زیرصدارت معاشی، سیاسی، امن وا مان کی صورتحال پر اجلاس آج شام ہو گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت معاشی، سیاسی، امن وا مان کی صورتحال پر اجلاس آج شام ہو گا ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزرا، حکومتی اتحادی رہنما، اعلیٰ سکیورٹی حکام شرکت کریں گے، اسحاق ڈار، خواجہ آصف،رانا ثنا اللہ، مولانا اسد محموداور قمر زمان کائرہ شریک ہوں گے،چودھری سالک حسین، شازین بگٹی، آفتاب شیرپاﺅ اور اویس نورانی بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، پی ٹی آئی لانگ مارچ اور دیگر امور زیرغورآئیں گے،اجلاس میں ملکی سکیورٹی صورتحال مدنظر رکھتے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔