ٹی 20ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

ٹی 20ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے شکست دے دی
ٹی 20ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کو 104 رنز کے بڑے مارجن سے شکست  دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 205 رنز بنائے، جنوبی افریقا کے رائلی روسو نے 56 گیندوں پر109رنز کی اننگزکھیلی جبکہ کوئنٹن ڈی کاک نے63 رنز اسکورکئے، ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 16.3 اوورز میں 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی، لِٹن داس نے 34 اور سومیہ سرکار15رنزبناسکے۔