بیگم نصرت بھٹو کی 11 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ دبئی میں منائی گئی

بیگم نصرت بھٹو کی 11 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ دبئی میں منائی گئی
بیگم نصرت بھٹو کی 11 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ دبئی میں منائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(طاہر منیر طاہر)  پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے زیر اہتمام مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 11 ویں برسی دبئی میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی جس کا اہتمام  پاکستان پیپلزپارٹی  گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس  نے دبئی میں کیا تھا- تقریب کا آغاز پروفیسر ڈاکٹر اکرم شہزاد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اس کے بعد حاضرین کے قلوب کو منور کرنے کے لیے نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ والہ وسلم پیش کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس نے نصرت بھٹو کی زندگی پر روشنی ڈالی اور ان سے ملاقات کا احوال سنایا۔ میاں منیر ہانس نے کہا کہ محترمہ نصرت بھٹونے جس دلیری سے آمریت کا مقابلہ کیا اسکی مثال پاکستان میں کہیں نہیں ملتی۔ آمریت کےسائے میں بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت اور حق کے پرچم کو تھامے رکھا۔جسکی نظیربرصغیرمیں ملنا مشکل ہے-  صدر پاکستان پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات سردار جاوید یعقوب نے کہا کہ آپکی زندگی ایک مثالی زندگی تھی۔ بیگم نصرت بھٹو نے دکھ اور غم کے بادل دیکھے مگر پھر بھی قوم کے ساتھ استقامت سے کھڑی رہیں۔

تقریب سے ملک اسلم ، نثار محمود خٹک ، مشتاق وانی، احسان شفیق گوگا ، عاطف گیلانی ، ملک خرم شہزاد اعوان ، ڈاکٹر اکرم شہزاد نے بھی بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کے لیے خدمات پر روشنی ڈالی ، تقریب میں دیگر شرکت کرنے والوں میں محمد ارشد بٹ ،رضوان عبداللہ،  فرخ حبیب ، خواجہ جاوید ، رانا ارشد اور دیگر عہدیدران نے شرکت کی- برسی کی تقریب کے آخر میں بیگم نصرت بھٹو ، تمام عالم اسلام اورسانحہ کارساز کے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی گئی-