ارشد شریف کیس، وزیرداخلہ کا عمران خان اور مراد سعید سے بھی تفتیش کا اعلان 

ارشد شریف کیس، وزیرداخلہ کا عمران خان اور مراد سعید سے بھی تفتیش کا اعلان 
ارشد شریف کیس، وزیرداخلہ کا عمران خان اور مراد سعید سے بھی تفتیش کا اعلان 
سورس: Twitter/@PresPMLNPunjab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس میں فیصل واؤڈا ، عمران خان اور مراد سعید سے بھی تفتیش کی جائے گی۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والا کمیشن فیصل واؤڈا سے تفتیش شروع کرے جبکہ عمران خان اور مراد سعید سے بھی تفتیش کی جائے گی، فیصل واؤڈا کی بات کئی جگہوں پر بہت اہم ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل واؤڈا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل واؤڈا کے بعد کسی اور شہادت کی ضرورت نہیں ہے، اُن کی باتوں کو سنجیدہ لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فیصل واؤڈا کی بات کو پیش نظر رکھیں تو ارشد شریف معاملے کے سارے ناتے بانے عمران خان کی طرف جاتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل واوڈا نے اس فیملی کو بے نقاب کر دیا، کینیا کے فارم ہاؤس کا تعلق ایس فیملی سے بنایا جا رہا ہے، جن کا دبئی میں کاروبار ہے۔