خاتون کیساتھ پکڑے جانے پر بھارتی فلمساز نے بیوی پر کار چڑھا دی

خاتون کیساتھ پکڑے جانے پر بھارتی فلمساز نے بیوی پر کار چڑھا دی
خاتون کیساتھ پکڑے جانے پر بھارتی فلمساز نے بیوی پر کار چڑھا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فلمساز نے دوسری خاتون کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر اہلیہ پر کار چڑھا کر  اسے زخمی کر دیا۔

بھارتی چینل "اے این آئی "کے مطابق فلمساز کمال کشور مشرا کو ان کی اہلیہ نے اندھیری کے ایک اپارٹمنٹ کے پارکنگ ایریا میں کسی دوسری خاتون کے ساتھ کار میں رنگے ہاتھوں  پکڑ لیا،جب بھارتی فلمساز کی اہلیہ پارکنگ ایریا میں پہنچی اور شوہر سے تکرار شروع کی تو کمال کشور مشرا نے وہاں سے فرار ہونے کے لیےگاڑی بھگا دی جس سے اس کی اہلیہ کے سر، ٹانگ اور ہاتھوں پر چوٹ آئی۔

کمال کشور مشرا کی اہلیہ نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے جس پر پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 
 


خیال رہے کہ کمال کشور مشرا ہندی فلم دیہاتی ڈسکو پروڈیوس کر چکے ہیں۔

مزید :

تفریح -