مردہ بن کر ٹک ٹاک بنانے والا شخص ٹی وی سٹار بن گیا

مردہ بن کر ٹک ٹاک بنانے والا شخص ٹی وی سٹار بن گیا
مردہ بن کر ٹک ٹاک بنانے والا شخص ٹی وی سٹار بن گیا
سورس: @tiktok/screenshot

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیلیفورنیا(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی 42 سالہ جوش نیلے    ٹک ٹاک پرمختلف مقامات پر مردہ بننے کی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں اوردیکھتے ہی دیکھتے اب وہ ٹی وی سٹار بن گئے۔

سی نیٹ نیوز کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے جوش نیلے نے خواب تو دیکھے لیکن اس کی تعبیر بھی اپنے نام کر لی۔ ٹی وی اور فلموں میں کام کرنے کا خواب دیکھنے والے ایک شخص نے ٹک ٹاک کا سہارا لے کر اپنا مقصد حاصل کرلیا۔انہوں نے ٹک ٹاک پر مختلف مقامات پر مردہ حالت میں اپنی کئی ان گنت ویڈیوز شیئر کی ہیں اور اس طرح وہ ٹی وی اداکارہ بننے میں کامیاب ہو گئے۔جوش نیلے کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ ایسی ویڈیوز سے بھرا ہوا ہے جس میں وہ " لاش" بنے نظر آتے ہیں اور اب وہ امریکا کے معروف ٹی وی شو "سی ایس آئی : ویگاس "میں لاش کا کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے اس حوالے سے ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں بتایا کہ"یہ ایک زبردست تجربہ تھا"۔لیونگ ڈیڈ جوش کے نام سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر وہ اکثر اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں جس میں وہ بے جان پڑے ہوتے ہیں۔اس اکاؤنٹ کو ایک لاکھ سے زیادہ افراد فالو کررہے ہیں جبکہ ویڈیوز کو 40 لاکھ سے زیادہ لائیکس مل چکے ہیں۔انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ "ایک ٹک ٹاک پوسٹ دیکھ کر انہیں یہ خیال آیا تھا"۔انہوں نے بتایا کہ "میں نے سوچا کہ اگر میں مردہ شخص کا کردار اچھے انداز سے ادا کروں تو کسی ٹی وی شو یا فلم پروڈکشن کمپنی کی توجہ حاصل کرسکتا ہوں، اور یہ طریقہ واقعی کام کرگیا"۔

واضح رہے کہ جوش نیلے کو  اس مقصد کے حصول میں 321 دن لگے مگر ویڈیوز نے آخرکار "سی بی ایس ٹی وی نیٹ ورک" کی توجہ حاصل کرلی۔

مزید :

تفریح -