پی ٹی اے کیجانب سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کیلئے اچھی خبر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سمندرپاکستانیوں کے لیے اچھی سہولت متعارف کرا دی۔
سماء نیوز کے مطابق
قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بریفنگ کے دوران پی ٹی حکام کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے نے ایف بی آر کو اوورسیز کے ایک فون پر ٹیکس چھوٹ کی سفارش کردی ہے۔
حکام کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ذاتی استعمال کے فون پر رجسٹریشن کی چھوٹ دی ہے۔ پی ٹی اے سمندر پاکستانیوں کا موبائل فون 60 روز بعد بلاک نہیں کرے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ 60 روز بعد اوورسیز پاکستانیوں کو ٹیکس دیکر فون رجسٹرڈ کرانا ہوتا تھا تاہم زیادہ مدت تک پاکستان میں ٹھہرنے والے شخص کو یہ سہولت نہیں ہوگی۔