کینیڈا؛ دیوالی تقریبات میں خالصتان کے پرچم ، بھارتی تارکین میں تصادم

اوٹاوا (ویب ڈیسک) کینیڈا میں ہندوؤں کے تہوار دیوالی کی تقریبات میں بھارتی اور خالصتان کا پرچم لہرانے والے سیکڑوں تارکین وطن آپس میں لڑ پڑے، جس میں کچھ افراد کو زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
In Canada, Pro-Khalistanis Clash With Indians During Diwali Celebrations
— PitchforkArmy (@PitchforkArmy) October 27, 2022
A clash broke out between a pro-Khalistani group & Indian nationals in Brampton. Flag-waving faceoff & sloganeering witnessed pic.twitter.com/8OVvDg46PL
ایکسپریس نیوز کے مطابق
خبر رساں اداروں کے مطابق کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں دیوالی کی تقریبات کے دوران تقریباً 5 سو بھارتی تارکین وطن شریک تھے، جن میں سے کچھ اس وقت باہم گتھم گتھا ہو گئے جب دیوالی منانے والے ایک گروہ نے بھارتی پرچم اٹھار کھے تھے جب کہ اس موقع پر موجود بھارتی سکھوں نے خالصتان کے پرچم بھی لہرائے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہل کار خالصتان اور بھارتی پرچم اٹھائے ہوئے مشتعل افراد کو جھگڑنے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس موقع پر موجود بھارتی تارکین وطن نعرے بازی بھی کرتے رہے۔
مقامی پولیس نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ہجوم کئی سو افراد پر مشتمل تھا، تاہم جھگڑنے والے چند لوگ تھے، جن میں سے ایک شخص زخمی ہوا، جسے طبی امداد فراہم کی گئی۔