علی ظفر نے مہدی حسن کی غزل گنگنا کر مداحوں کے دل جیت لئے

علی ظفر نے مہدی حسن کی غزل گنگنا کر مداحوں کے دل جیت لئے
علی ظفر نے مہدی حسن کی غزل گنگنا کر مداحوں کے دل جیت لئے
سورس: @instagram/ali_zafar

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی معروف گلوکارہ و اداکارہ علی ظفر  نے  لیجنڈری غزل گائیک مہندی حسن کی یاد میں انہی کی مشہور زمانہ غزل "مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو" گنگنا کر مداحوں کے دل جیت لئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سٹار گلوکار علی ظفر نے مہندی حسن کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے آفیشل اکاونٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں گلوکار انکی معروف غزل  "مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو" گنگنا رہے ہیں۔غزل کے کیپشن میں انہوں غزل کے 4 مصرعےبھی  لکھے۔انہوں نے بغیر میوزک کے اپنی سریلی آواز میں اس غزل کو انتہائی شاندار انداز میں گایا۔مداحوں کی جانب سے علی ظفر کی آواز میں غزل کو نا صرف بے حد پسند کیاگیا  بلکہ وہ پرانے وقتوں میں کھو سے گئے۔

d7b2db4c928eee51e746631caf241f25

ایک صارف نے لکھا کہ" صرف نوے کی دہائی والے بچے اسے سمجھ سکتے ہیں"۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ ""اولڈ ازگولڈ"آپکی آواز مجھے بہت پسند آئی اور یہ میرا پسندیدہ گانا ہے"۔

مزید :

تفریح -