صرف کینیا نہیں،دنیا میں 34 ایسے ممالک ہیں جہاں پاکستانیوں کیلئے ویزہ فری انٹری موجود ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابرافتخار نے کہاکہ ایک بیانیہ یہ بھی بنایا جا رہا ہے کہ جب ارشد شریف کو دبئی سے نکلوایا گیا توصرف کینیا ہی وہ ویزہ فری ملک تھا جس میں وہ انٹری لے سکتے تھے حالانکہ دنیا میں کم از کم 34 ایسے ممالک ہیں جہاں پاکستانیوں کو ویزہ فری انٹری موجود ہے۔
راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کیساتھ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ ارشد شریف کیوں کر کینیا پہنچے اوران کی میزبان کون کر رہا تھاان کا پاکستان میں کس کس سے رابطہ تھاارشدشریف کی وفات سے منسلک کرداروقار احمداور خرم احمد کون ہیں ان کا ارشد سے کیا رشتہ تھا، کیا ارشد انہیں پہلے سے جانتے تھے یہ کسی نے یہ راستہ استوار کرایاتھا۔
کچھ لوگوں نے ارشد شریف کے لندن میں ملاقات کے دعویٰ بھی کئے ان سے یہ دعوی کس نے کروائیں اورکن بنیادوں پر یہ دعویٰ کئے گئے کیا یہ دعوے بھی فیک نیوز انفارمیشن کا حصہ تھے ۔