ارشد شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی، خطیب فیصل مسجد نے نماز جنازہ پڑھائی ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی، خطیب فیصل مسجد نے نماز جنازہ پڑھائی ۔
ارشد شریف کی نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی ، اینکرپرسنز ،دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری فیصل مسجد کے اردگردتعینات کی گئی تھی، جنازے کے شرکا کو جامع تلاشی کے بعد فیصل مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ارشد شریف کی تدفین ایچ الیون 11 قبرستان میں کی جائے گی ۔
سینئر ارشد شریف کی لاہور، اسلام آباد، کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔