ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، زمبابوے نے پاکستان کو بد ترین شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، زمبابوے نے پاکستان کو بد ترین شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، زمبابوے نے پاکستان کو بد ترین شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سنسنی خیز میچ کا نتیجہ آگیا ۔زمبابوے نے پاکستان کو ایک رنز سے شکست دے دی ۔

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 129رنز بنا سکی ۔

اس سے قبل زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔زمبابوے کی طرف سے سین ولیمز نے 31، کریگ اروائن اور بریڈلے ایوانز نے 19، 19 رنز بنائے، پاکستان کے محمد وسیم نے 4 اورشاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔