برطانیہ کے نئے وزیراعظم رشی سونک اپنے بادشاہ سے بھی زیادہ امیر نکلے

برطانیہ کے نئے وزیراعظم رشی سونک اپنے بادشاہ سے بھی زیادہ امیر نکلے
برطانیہ کے نئے وزیراعظم رشی سونک اپنے بادشاہ سے بھی زیادہ امیر نکلے
سورس: Twitter/@RishiSunak

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے نئے اور پہلے ایشیائی وزیراعظم رشی سونک کے پاس اتنی دولت ہے کہ وہ اپنے بادشاہ چارلس سوئم سے زیادہ امیر ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سنڈے ٹائمز کی امراءکی فہرست میں بھارتی نژاد بینکار رشی سونک اور ان کی اہلیہ اکشتا مورتی کی دولت کا اندازہ 73کروڑ پاﺅنڈ لگایا گیا ہے۔
 اس فہرست کے مطابق انتقال سے قبل ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے پاس 37کروڑ پاﺅنڈ کی دولت تھی، جس کا زیادہ تر حصہ ان کے چانشین بادشاہ چارلس سوئم کو ملے گا۔ اس لحاظ سے وزیراعظم رشی سونک اپنے بادشاہ سے دو گنا سے بھی زیادہ امیر ہیں۔رشی سونک کی اہلیہ اکشتا مورتی ایک بڑی بھارتی ٹیکنالوجی کمپنی کے بانی این آر نارائن مورتی کی صاحبزادی ہیں۔ 
رشی سونک 1980ءمیں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ایک ڈاکٹر جبکہ والدہ کی اپنی فارمیسی تھی۔رپورٹ کے مطابق اس وقت برطانیہ کو مہنگائی اور اخراجات زندگی کے بحران کا سامنا ہے۔ چنانچہ عوام کی طرف سے بحث کی جا رہی ہے کہ اتنا امیر وزیراعظم سخت معاشی فیصلے لیتے ہوئے عام لوگوں کے حالات سے کیسے باخبر ہو سکتا ہے؟ 

مزید :

برطانیہ -